ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو پورٹ میں کارگو گیٹ گرنے سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

منگلورو پورٹ میں کارگو گیٹ گرنے سے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

Sat, 19 Nov 2016 12:25:21    S.O. News Service

منگلورو 18؍ نومبر(ایس او نیوز) نیو منگلوروپورٹ ٹرسٹ کے داخلے پر کارگو علاقے کی گیٹ اچانک ٹوٹ کر گرجانے سے وہاں اپنے فرائض انجام دینے والا سنٹرل انڈسٹرریل سیکوریٹی فورس(CISF) کا ایک کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔

کہا جاتا ہے کہ علیٰ الصبح اپنی ڈیوٹی ختم ہونے پر ایشورنائک(۵۴سال) نامی ہیڈکانسٹیبل نے کارگو داخلے کی بڑی گیٹ کو جب بند کرنے کی کوشش کی تو اس کا ایک کلیمپ جو زنگ آلود تھا، ٹوٹ گیا اور بہت ہی زیادہ وزنی گیٹ سیدھے زمین پر آگئی۔ جس کے نیچے دبنے سے ایشور نائک شدید زخمی ہوگیا۔ دوسرے اسٹاف نے اسے اسپتال میں منتقل تو کردیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔ایشور کے بہنوئی رمیش نائک نے پورٹ ٹرسٹ پر بے پروائی کا الزام لگاتے ہوئے اس حادثے کا ذمہ دار قرار دیا ہے او ر اس ضمن میں پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔


Share: